ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / میجنٹا لائن پر میٹرو خدمات دو گھنٹے تک متاثر

میجنٹا لائن پر میٹرو خدمات دو گھنٹے تک متاثر

Sun, 14 Jul 2019 20:26:34    S.O. News Service

نئی دہلی، 14 جولائی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) راجدھانی دلی میں اتوار کے روز میجنٹا لائن پر دلی میٹروں سروس تکنیکی خرابی کے سبب دو گھنٹے تک متاثر رہی۔دلی میٹروریل کارپوریشن کے ترجمان نے بتایا کہ تکنیکی خرابی کے سبب ریل خدمات جزوی طور پر دو بلاکوں جنک پوری مغرب اور آر کے پورم اور بوٹنیکل گارڈن اور کالکاجی کے درمیان چلائی گئیں۔انہوں نے بتایا کہ آر کے پورم اورکالکاجی کے درمیان عارضی طورپر ایک لائن پر ٹرین خدمات جاری رہی ہیں۔


Share: